عوام کی خدمت کیلئے اسمبلی میں جانا ضروری نہیں، دروازے ہر وقت کھلے ہیں:عبدالرشید بھٹی

Jul 27, 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ 172میں آزاد امیدوار سابق ایم این اے عبدالرشید بھٹی دوسرے نمبر پر رہے،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے مقابلے میں ان کا دوسرے نمبر پر آنا جیت سے بڑھ کر ہے،انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ حلقہ کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کے خلاف خدمت کی سیاست کیساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان بہت کم مارجن سے شکست کے باوجود اہلیان حلقہ کا بے حد شکرگزار ہوں،انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج کی شفافیت پر تحفظات ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کیلئے ایم پی اے ہونا ضروری نہیں سمجھتے بلکہ عوام کی خدمت کرتے ہوئے کرپشن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے،میرے دروازے ہر وقت اپنے عوام کیلئے رات دن کھلے ہیں۔

مزیدخبریں