بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پرکارکنوں کے بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

Jul 27, 2018

بہاولنگر(نمائندہ نوائے وقت)ضلع بھر کے انتخابی عمل میں مسلم لیگ ن کا شیر دھاڑنے پر لیگی کارکنوں میں بھنگڑے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن ضلع بھر میں اپنی ہار سے مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے جنرل الیکشن 2018؁ء میں ضلع بہاولنگر کی سیاست کا رُخ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ ضلع بھر کی تقریباََ تمام بڑے حلقہ جات میں ن لیگ کے اُمیدواروں کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا کہ ضلع بہاولنگر میں ن لیگی کارکنوں کی پختگی اور قائد مسلم لیگ سے محبت بے لوث ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 25جولائی کو ضلع بھر میں الیکشن کا رزلٹ آنے پر ہر طرف مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں نے شیر کی طرح ووٹ حاصل کر کے عوامی مینڈیٹ حاصل کیا۔ جبکہ اس کے برعکس صرف دو نشستیں آزاد اُمیدواروں کے حصہ میں آئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی شاند ار فتح کو کارکنوں نے رات بھر پر جوش ریلیاں نکال کر اور جشن منا کر اپنی تھکان دور کی۔ جبکہ (ن )کے مخالف جنون کے کارکن اپنے اپنے اُمیدواروں کی شکست کی خبر سنتے ہی مایوس ہو کر اور نڈھال ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔ جبکہ ضلع بھر میں ہر حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جشن تمام رات جاری رہا۔

مزیدخبریں