جمہوری عمل کی مضبوطی وقت کا اہم تقاضا ہے: فخر الحسن مون

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) چوہدری فخر الحسن مون بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے تمام جماعتیں کام کریںجمہوری عمل کی مضبوطی وقت کا اہم تقاضا ہے مگر کسی کے انتخابی عمل پر اگر تحفظات ہیں تو ان کا خاتمہ بھی لازم ہے جن کے تدارک سے جمہوری عمل کو مزید تقویت ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری فخر الحسن مون بھٹی نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر و نومنتخب رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین ، نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی پیر سید اشرف رسول، صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری اور میاں عبدالرئوف کی اپنے حلقوں سے کامیابی ان کی عوامی خدمات کا کھلا اعتراف ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ارکان اسمبلی عوام کے ووٹ کے تقدس کی حفاظت اور اپنے آئینی حلف کی پاسداری میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...