سماہنی (نامہ نگار ) حلقہ سماہنی ہڑتالوں کی زد میں ،2روز جاری ہڑتال کہ باعث میرپور سماہنی روڈ پر رابطہ بند ،نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ،عوامی نمائندے منظر عام سے مکمل غائب ،بنڈی کے بعد سرسالہ اور چوکی میں روڈ بلاک کر دی گئیں ،کم ترین وولٹیج کی ترسیل جاری بنڈی کے بے قابو مظاہرین نے نیو سٹی میرپور کے فیڈر سے کنکشن مانگ لیا ،مطالبات کی منظوری لیے بغیر احتجاج سے نہیں ہٹیں گے مظاہرین کا اعلان ،ڈی ایس پی بھمبر عامر نوابی ہمراہ پولیس نفری تھانہ پولیس چوکی پہنچ گئے مظاہرین سے مزاکرات کا سلسلہ جاری حتمی ڈراپ سین سامنے نہ آسکا ،شدید گرمی اور حبس میں سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر آگئے ،مختلف علاقوں میں محکمہ برقیات حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی میرپور ٹریفک مکمل بند ہو جانے سے ریاستی و قومی اخبارات سماہنی نہ پہنچ سکے ،فروٹ و سبزی منڈی کی گاڑیا ں بھی متاثر مسافروں کو دشواری کا سامنا ،گذشتہ کئی ماہ سے سب ڈویژن سمانی میں کم ترین بجلی وولٹیج کا بحران برقرار ہے جس سے بجلی سے چلنے والا نظام زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہے کٹ آف لگانے کے باوجود لائنوں پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین گناہ ہو جانے پر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو ئے ہیں ۔