الیکشن ختم، انتظامیہ نے لاہور کی سڑکوں پر لگے بینرز، فلیکسز، جھنڈے اتارنے کا کام شروع کردیا

لاہور (آن لائن) الیکشن2018ء کے خاتمے اور انتخابی گہما گہمی ختم ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور کی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے پارکس اینڈ ہارٹیکچرل اتھارٹی نے شہر بھر کی سڑکوں پر لگے ہوئے تمام بینرز، فلیکسز، جھنڈے اور دیگر انتخابی اشتہارات کو اتارنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز پہلے مرحلے میں کینال روڈ پر لگے تمام سیاسی جماعتوں کے بینرز، جھنڈے اتار دئیے ہیں۔ کینال روڈ پر پی ایچ اے کے عملے نے مہم کے دوران سینکڑوں بینرز اتار کر ٹرکوں میں لاد کر پی ایچ اے آفس پہنچا دئیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...