لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپریم کورٹ کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی زیر نگرانی محکمہ ایل ڈی اے نے واسا ‘ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی اور دیگر محکموں کے ساتھ مل کر لاہور ہائی کورٹ کے گرد و نواح میں شہر کی تین اہم سڑکوں کی صفائی ‘ بحالی اور انہیں خوبصورت بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ان سڑکوں میں استاد اللہ بخش روڈ( جی پی او چوک تا نابھ روڈ چوک)‘ فین روڈ (مزنگ اڈا تا ہائی کورٹ چوک) اور ٹرنر روڈ(اے جی آفس تا فین روڈ) شامل ہیں- ان سڑکوں کی صفائی اور یہاں سے ملبہ اور کوڑا اٹھانے کے علاوہ ان پر سبزہ لگانے اور شجر کاری کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔
ہائی کورٹ کے گردونواح میں تین سڑکوں کی صفائی و بحالی کا کام شروع
Jul 27, 2018