فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مرکزی صدر کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ حاجی نصیر یوسف وہرہ ‘چوہدری طلعت محمود ایڈووکیٹ‘چیئرمین ڈاکٹر محمودیوسف ‘ وائس چیئرمین ملک وسیم احمد ‘ سینئر نائب صدر اقبال انجم بٹ ‘ نائب صدور بابر اسلام ‘ محمد عارف ‘ حافظ عثمان ‘ زاہد اقبال ‘ حاجی شمشاد علی ‘ چوہدری طلعت گوجر ‘ جنرل سیکرٹری اتحاد گروپ ارشد گجر ‘ وسیم قادری ‘ طارق رحمانی ‘ اکرم پاشا‘ صدر اپٹما شیخ خالد حبیب سینئر نائب صدر ندیم اﷲ والا ‘فنانس سیکرٹری محمد رفیق ‘ حافظ عبدالرزاق ‘ گلزار صدیقی ‘ منیر احمدنورانی صدر مرکزی میلاد کمیٹی ،ایگزیکٹو ممبران سوتر منڈی فاروق اﷲ والا ‘ میاں کامران مگو‘ صدر سمال سٹیس پیر امیر رندھاوا ‘چیئرمین خواجہ شجر ‘ صدر ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن ملک احمد خاں‘ انجمن تاجران کلاتھ کٹ پیس بورڈ فیکٹری کے صدر حاجی شمشاد علی ودیگر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں میں خطرنات اضافے کی وجہ سے مہنگائی ‘ بے روزگاری ‘ کاروباری خسارے میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ڈالر کی قیمتوں بڑھنے سے مہنگائی کے سیلاب نے عوام کو لاتعداد مسائل کے بھنور میں پھنسا دیا ہے ۔ مہنگائی بڑھنے سے خود کشیوں سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہو گا ۔ ڈالر کو لگام ڈالنے اور ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کے لئے مشکل ترین فیصلوں ناگزیر ہو چکے ہیں۔