اسلام آباد(نا مہ نگار)قائداعظم یونیورسٹی کے نیشنل سنٹر فاربائیو انفارمیٹکس کی جانب سے پاکستان چین جینومکس ، سہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ یہ ورکشاپ ایچ ای سی اورچائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی مشترکہ کاوش تھی ، جسے قائداعظم یونیورسٹی کے نیشنل سنٹر فار بائیو انفارمیٹکس نے بخوبی سرانجام دیا ۔بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف جینومکس کے پانچ رکنی وفد نے ڈاکٹر یمنگ بائوکی قیادت میں اس ورکشاپ کو منظم کیا ، ورکشاپ وسیع پیمانے پر تربیتی اجلاس اور لیکچرز پر مشتمل تھی۔ چینی وفد نے ایچ ای سی ، قائداعظم یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور کامسٹیک کے مشیر کے ساتھ ، پاکستان اور چین کے مابین تحقیقی سرگرمیوں کے امکانات میں اضافے کیلئے متعدد اجلاس کئے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز ، بی آئی جی ڈیٹا کے ساتھ ون بیلٹ ون روڈ تعاون کے حوالے سے نیشنل سنٹر فار بائیو انفارمیٹکس معاون رہا ہے اور موثر کردار ادا کیا ۔تحقیقی منصوبے کے شریک تحقیقاتی پرنسپل انوسٹیگیٹرپروفیسر ڈاکٹر عامر علی عباسی نے باہمی تعاون پر بات کے دوران کہا کہ سہ روزہ ورکشاپ اور اس سائنسی وتکنیکی تعاون پر مبنی منصوبے کے نہ صرف معاشی اثرات ہوں گے بلکہ گلوبل اومکس ڈیٹا شیئرنگ منصوبے کے باعث ملک میں دواسازی ، فارنسک تحقیقات ، ڈی این اے کی مخصوص ترتیب اورحیاتیاتی سائنس کے متعدد شعبہ جات میںتحقیق کے حوالے سے مدد ملے گی۔
قائداعظم یونیورسٹی میں پاکستان چین جینومکس سہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد
Jul 27, 2018