روم(آئی این پی)اطالوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مریخ پر بڑی مقدار میں پانی مائع کی شکل میں دستیاب ہے، بیس کلومیٹر طویل یہ دریا مریخ کے قطب جنوبی پر جمی برف کے ڈیڑھ کلومیٹر نیچے موجود ہے۔ سائنس نامی امریکی جریدے کے مطابق اطالوی سائنسدانوں نے مریخ پر مائع حالت میں پانی کیایک بڑے دریا کا پتا لگایا ہے۔ سائنس نامی امریکی جریدے نے کہا ہے کہ تقریبا بیس کلومیٹر طویل یہ دریا مریخ کے قطب جنوبی پر جمی برف کے ڈیڑھ کلومیٹر نیچے موجود ہے۔ محققین کو امید ہے کہ وہ اب سرخ سیارے پر زندگی کی موجودگی کے بارے میں سوالات کے جوابات تلاش کر سکیں گے۔ سائنس دانوں کے مطابق مریخ پر پانی کی موجودگی سے اب وہاں جانے یا رہنے والے خلانوردوں کو کسی حد تک آسانی ہو سکتی ہے۔ امریکی خلائی ادارہ ناسا سن 2030 میں اپنا انسان بردار خلائی مشن مریخ پر اتارنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مریخ پر بڑی مقدار میں پانی مائع کی شکل میں دستیاب ہے،اطالوی سائنسدانوں کا دعویٰ
Jul 27, 2018