چلی میں ہیکرز کا حملہ، 14ہزارکے قریب کریڈٹ کارڈزنمبرتک رسائی حاصل کرلی

Jul 27, 2018

سانتیاگو(آن لائن)چلی میں ہیکرزنے 14ہزارکے قریب کریڈٹ کارڈزنمبرتک رسائی حاصل کرلی اورانہیں سوشل میڈیاپرشائع کردیا،یہ بات حکومت نے کہی۔ حکومت کے بینک ریگولیٹری ادارے کاکہناہے کہ ہیکنگ کی کارروائی پراسرارگروپ نے حملہ کیا ۔شیڈوبروکرجسے 2016ء میں امریکہ میں این ایس اے کی ہیکنگ کیلئے جاناجاتاہے ،کی جانب سے کی گئی ہے ۔ اس کیس میں ہیکرزنے کریڈٹ کارڈنمبر،ایکسپائرتاریخیں اورسیکیورٹی کورڈزشائع کردیئے ،بینکوںنے کارڈزکوکینسل کردیا۔ حملے سے متاثرہونے والے بینکوں میںسانتاڈر، ایتایو، سکوٹیا بینک اور بانکوڈی چلی شامل ہیں۔ انہوں نے صارفین کو اس حملے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

مزیدخبریں