نتائج میں تاخیر‘ الیکشن متنازعہ ہوگئے: رضا ربانی

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے ایک بار پھر نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں اور عوام الیکشن کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود فارم 45 نہیں دیا جارہا ہے۔ بلاول ہائوس میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر میاں رضاربانی نے کہا کہ موجودہ الیکشن متنازعہ ہوچکے ہیں، سیاسی جماعتیں اور عوام کی جانب سے الیکشن کو شک کی نظر دیکھا جارہا ہے، شیری رحمان نے کہاکہ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی فارم 45 نہیں دیا جارہا ، انہوں نے نتائج میں تاخیر پر اعلی حکام نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک جماعت کے علاوہ سب کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ہمارے کیمپ پر سانگھڑ اور لاڑکانہ میں حملے ہوئے۔ اس پورے الیکشن پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے۔ ملتان سے کراچی تک ڈھائی سو سے زیادہ شکایت آئی ہیں بہت کی شکایت ہم نے ان رائٹنگ میں دی ہے۔ خواتین کے پولنگ سٹیشن کے شکایت نظر آئیں کہ لوگ زیادہ باہر رہ جائیں گے۔ ہم نے پولنگ کے وقت اضافے کی درخواست کی لیکن ہمارا وہ مطالبہ بھی پورا نہیں کیا گیا پولنگ کا وقت نہیں بڑھایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ ، لیاری میں ہمیں نتائج نہیں دیئے جا رہے ہیں ہمارے چیف پولنگ ایجنٹ کو باہر نکالا دیا گیا۔ ہم الیکشن کمشن کا دروازہ بھی کھٹکھا رہے ہیں جہاں الیکشن اس طرح متنازع ہوجائے اور پاکستان نئے مسائل میں پھنس جائے۔ ہمارے تمام نتائج روک دیئے گئے ہیں۔ سنیٹررضاربانی نے کہاکہ موجودہ الیکشن متنازعہ ہوچکے ہیں۔ الیکشن کمشنر کا نئے سسٹم کے کام نہ کرنے کے عذر کو نہیں مانتے اگر سسٹم قابل بھروسہ نہیں تو استعمال نہیں کیا جاتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...