شجاع آباد (نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت‘ خبر نگار )مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں مسلم لیگ ن کو منظم طریقے سے ہرایا گیا ہے ہمارے رزلٹ روکے گئے 14 گھنٹے تک پریذائیڈنگ آفیسر بمعہ بیلٹ باکس غائب رہے 26 بیگز پر کوئی سیل نہیں تھی ان پر مرضی کے نتائج بدلے گئے صبح تک ہم جیتے ہوئے تھے یکا یک ہم ہار گئے اگر عوام ساتھ ہوں تو ایوان سے باہر بیٹھیں یا ایوان کے اندر کوئی فرق نہیں پڑتا عوام نے ہمیں جتوایا مگر ہمیں منظم طریقے سے ہرایا گیا الیکشن پر تحفظات تھے اس کے باوجود ہم نے مقابلہ کیا وہ وقت ضرور آئے گا کہ ان ہتھکنڈوں سے الیکشن نہیں جیتے جا سکیں گے لیڈر شپ جو فیصلہ کرے گی ہم اس پر عمل کریں گے الیکشن کمیشن کا اس الیکشن پر کوئی کنٹرول نہیں تھا ڈوریاں کہیں اور ہل رہی تھیں ہمارے پولنگ ایجنٹس تک کو باہر نکال دیا گیا ۔ رات گئے تک ہم کئی ہزاروں ووٹو ں سے جیت رہے تھے کہ صبح سویرے ہمیں ہرادیاگیا پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر تھی پہلے پر کردی گئی اور مجھے تیسرے نمبر پر کردیاگیا گیلانی تیسرے نمبر پر تھا اس کی عزت بحال رکھنے کے لیے اسے دوسرے نمبر پر کردیاگیا یہ دھاندلی نہیں تو کیاہے الیکشن پر تحفظات تھے مگر ہم نے پھر بھی مقابلہ کیا لیڈ ر شپ جوفیصلہ کرے گی ہم اس پر عمل کریں گے الیکشن کمیشن کا اس الیکشن پر کوئی کنٹرول نہیں تھاڈوریاں کہیں اور سے ہل رہیں تھیں عمران خان حلقے کھلوانے کی بات کرتے ہیں دھاندلی تو بیگز میں ہوچکی تھی۔
ن لیگ کو منظم طریقے سے ہرایا گیا‘ ڈوریاں کہیں اور ہل رہی تھیں: جاوید شاہ
Jul 27, 2018