ملتان (نامہ نگار خصوصی) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی امیر شیخ محمد شریف چنگوانی‘ ضلعی ناظم علامہ عنایت اﷲ رحمانی‘ سٹی امیر مولانا عبدالحمید عابد‘ سٹی ناظم قاری عطا اﷲ عزیز اہل حدیث یوتھ فورس کے صوبائی رہنما قاری ہدایت اﷲ رحمانی نے کہا ہے کہ انتخابات کے روز کوئٹہ میں خود کش حملہ پورے ملک پر حملہ ہے یہ ملک و قوم کے خلاف گھناونی سازش ہے ملک میں قیام امن کے لئے افواج پاکستان کے کردار کو سراہئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف مذمتی اور ملک میں خوشگوار پرامن ماحول کے قیام کے لئے افواج پاکستان کو سراہتے ہوئے جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اس کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں ۔ قیام امن کے لئے افواج اور اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پوری قوم انکے شانہ بشانہ ہے۔
کوئٹہ خود کش حملہ ملک و قوم کیخلاف گھناؤنی سازش ہے: جمعیت اہلحدیث ملتان
Jul 27, 2018