ملتان(نمائندہ نوائے وقت) سرکاری کالجوں میں فرسٹ ائیر کے داخلوں کے لئے داخلہ فارم و پراسپکٹس لینے کا آغاز آج سے باقاعدہ طور پر ہو جائیگا۔نگران حکومت ایک طرف پراسپکٹس طلبہ کو فری دینے پر غور کر رہی ہے دوسری طرف متعدد کالجوں نے پراسپکٹس چھپوا کر اسکی فروخت شروع کر دی ہے۔پرائیویٹ کالجوں میں بھی طلبہ و طالبات داخلوں کے لیئے جارہے ہیں مگر غریب طلبہ بھاری فیسوں کا سن کر چلے جاتے ہیں۔ابھی تک پرائیویٹ کالجوں نے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے پیکیج کا اعلان نہیں کیا ہے۔