ملتان (کرائم رپورٹر) پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر غیاث الحق شیخ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چونکہ الیکشن کمشن ایک آئینی ادارہ ہے اور یہ اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہو گیا ہے اس لئے چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہوں انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں نے فارم 45 نہ ملنے کی شکایت کی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے اور سوائے ایک پارٹی کے تمام سیاسی پارٹیوں نے الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ انجیئنرڈ الیکشن ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا اور فارم 45 ان کی غیر موجودگی میں تیار کئے گئے سرکاری نتیجہ پولنگ ختم ہونے کے دس گھنٹے بعد کیا گیا اور چیف الیکشن کمشنر اس کی معقول وضاحت کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفسران اور آرو صاحبان بند کمروں میں کیا کرتے رہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کی شفافیت اور غیر جانبدارانہ حیثیت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملتان کی سیاست سے گیلانی خاندان کو روکنے کیلئے منظم سازش کی گئی ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایل ایف آئندہ کی حکمت عملی پارٹی پالیسی کے مطابق اختیار کرے گی۔