لاہور این اے 131:سعد رفیق نےعمران خان کی کامیابی کوچیلنج کردیا

Jul 27, 2018 | 11:11

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے حلقہ این اے 131 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کر دیا۔ ریٹرننگ افسر محمد اختر بھنگو کے پاس جمع کرائی گئی درخواست میں سعد رفیق نے  حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حلقہ این اے 131 میں پریذائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے جو ووٹ مسترد کئے تھے وہ فیصلے درست نہیں تھے۔ پریذائیڈنگ افسروں نے متعدد ایسے ووٹ مسترد کئے جو درست ووٹ تھے۔ درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان بہت کم ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اس لئے تمام ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے حلقہ این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کا اقدام ریٹرننگ افسر کے پاس چیلنج کر دیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی درست طریقہ سے نہیں کی گئی اور متعدد ایسے ووٹ مسترد کر دیئے گئے جو کہ مسترد نہیں ہونے چاہئے تھے اور وہ درست ووٹ تھے۔ اس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں