سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے کے 22مقامات پر قبضہ کیس میں ایل ڈی اے سے نیلامی کی شرائط و ضوابط آج طلب کرتے ہوئے شرائط منظور ہونے کے بعد 15 روز میں نیلامی کا حکم دے دیا‘ چیف جسٹس نے کہا کہ نیلامی کرکے رپورٹ سپریم کورٹ کو دیں‘ عدالت منظوری دے گی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل ڈی اے کے 22مقامات پر قبضہ کیس کی سماعت ہوئی۔ آئل کمپنیاں اور پمپ مالکان عدالت میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے اراضی کی نیلامی کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مناسب ریٹ نیلامی کی جائے سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے سے نیلامی کی شرائط و ضوابط آج طلب کرلیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نیلامی کرکے رپورٹ سپریم کورٹ کو دیں عدالت منظوری دے گی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پی ایس او کتنا کمیشن لے رہا ہے بنر بانٹ نہیں ہونے دیں گے۔ چیف جسٹس نے شرائط منظور ہونے کے بعد 15 روز میں نیلامی کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ:ایل ڈی اے کےمقامات پر قبضہ کیس میں نیلامی کی شرائط و ضوابط طلب,15 روز میں نیلامی کا حکم
Jul 27, 2018 | 12:59