سابق وزیر اعظم نوازشریف نے شہبازشریف کو دوٹوک مشور ہ دیا ہے کہ آپ پنجاب سنبھالو اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ آصف یا احسن اقبال کو بنایا جائے‘ ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف سے شہبازشریف کی اڈیالہ جیل ملاقات 25منٹ تک جاری رہی تھی جس میں نوازشریف نے الیکشن کی صورتحال پر مختصر سی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ہو گیا ہے اس نے ہونا ہی تھا ، ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ پر قائم رہنا چاہیے ۔انہوں نے شہبازشریف کو مشورہ دیا کہ پنجاب پر توجہ دی جائے اور اگر حکومت بنانے کا موقع ملتا ہے تو صوبے کو اپنے گرفت میں رکھ لیں اور وفاق میں اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر ذمہ داریاں خواجہ آصف یا احسن اقبال کے سپرد کی جائیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ وہ وفاق میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بہترین اپوزیشن کریں گے ۔شہبازشریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف ، احسن اقبال کو اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں دینے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں دراڑ پڑنے کا خدشہ ہے اور ممکن ہے کہ متعدد اراکین پارلیمنٹ اس کی مخالفت بھی کردیں تاہم اپوزیشن لیڈر کے تعین کا سوموار کو ہونیوالے پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا ۔
”آپ پنجاب سنبھالو،اپوزیشن لیڈر خواجہ آصف یا احسن اقبال کو بناﺅ“نوازشریف کا شہبازشریف کو مشورہ
Jul 27, 2018 | 19:59