الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق موصول شکایات کے پیش نظر تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو امیدوار نتائج پر مبنی فارم پینتالیس کی نقول کا خواہش مند ہے تو متعلقہ ریٹرننگ افسر ان کو فارم پینتالیس مہیا کرے۔ ریٹرننگ افسر انتخابی قانون دوہزارسترہ کے تحت تمام امیدواران یا ان کے ایجنٹس کو حتمی نتائج مرتب کرنے کے دن، مقام اور وقت کی فوری طورپر اطلاع دیں تاکہ حتمی نتائج ایجنٹس کی موجودگی میں مرتب ہوسکیں۔ ریٹرننگ افسر پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی بھی امیدواروں کی موجودگی میں کریں گے۔ دوبارہ گنتی کی درخواست پر ریٹرننگ افسر حتمی نتائج انتیس جولائی تک مرتب کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران کو خواہش مند امیدواروں کو فارم پینتالیس کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کی ہدایت کر دی
Jul 27, 2018 | 23:55