سرچ ،سویپ ،کومبنگ اورانٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے :آئی جی

Jul 27, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خا ن نے کہا ہے کہ صوبے کو جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کیلئے تمام اضلاع میں سرچ ، سویپ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے اور جرائم کی وارداتوں میں لائسنس یافتہ اسلحہ استعمال ہونے کی صورت میں لائسنس کی منسوخی کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھی جائے یہ ہدایات انہوں نے سی سی پی اولاہورسمیت صوبے کے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کے نام بھجوائے گئے مراسلے میں جار ی کیں ۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب انعام غنی کی جانب سے آئی جی پنجاب کو سرچ اور کومبنگ آپریشنز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عید الاضحی اور محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر صوبے کے تمام اضلاع میں سرچ ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔

مزیدخبریں