حجاج کرام کو گرمی سے بچانے کیلئے منٰی میں ٹھنڈی سڑک کی تعمیر

Jul 27, 2019

مکہ مکرمہ (اے پی پی) سعودی اور جاپانی ماہرین نے منٰی میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئے جانے والی 16 کلومیٹر لمبی سڑک کوحاجیوںکی سہولت کے لیے ایسا تعمیر کیا ہے جس پر چلنے سے ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق منٰی میں شیطانوں (جمرات ) تک پیدل جانے والے راستے کو جاپانی اور سعودی اشتراک سے خصوصی طور پر ایسے مواد سے تیار کیا گیا ہے جو گرمی کی حدت کو جذب کرنے کے بجائے درجہ حرارت کو کم کردیتا ہے۔

مزیدخبریں