ہم نے ایٹمی صلاحیت دے کر پاکستان کر محفوظ کردیا:ڈاکٹر عبدالقدیرخان

Jul 27, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی صلاحیت دے کر بیرونی خطرات سے محفوظ کر دیا ہے اور اب ہمیں اندرونی طور پر ملک کو بیماریوں کے پھیلتے ہوئے تشویشناک خطرات سے تحفظ فراہم کرناہو گا جس کے لیے حکومت ،رفاہی وسماجی اداروں اور پرائیوٹ سیکٹر کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ان خیالات کو اظہار انہوں نے مقامی لیب کے مرکزی دفتر کے دورہ کے دوران لیب کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت سے متعلق اداروں اور تنظیموں کو اس مقصد کے حصول کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ وطنِ عزیز کو ایک صحت مند قوم اور صحت مند معاشرہ فراہم ہوسکے جو کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے ناگزیرہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے ملک میں صحت کی سہولیات کے فقدان کے پیشِ نظر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال قائم کیا جو 2015ء سے اب تک تقریباً 4لاکھ نادار اور غریب مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کر چکا ہے اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم ہسپتال کے 300بستروں پر مشتمل ایک سٹیٹ آف دی آرٹ نیا ٹاور تعمیر کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں