مجید نظامی پاکستان کے سچے اورکھرے فرزند تھے: خلیل ستی

کراچی( نیوز رپورٹر) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری خلیل ستی نے رہبر پاکستان آبروئے صحافت مجید نظامی مرحوم کی 5ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے خلیل ستی نے کہا ہے کہ مجید نظامی پاکستان سچے بچے اورکھرے فرزند تھے مرحوم دوقومی نظریہ کے محافظ اور جدید صحافت کے امین تھے انہوں نے ہمیشہ بابائے قوم کی حیات وخدمات اورمفکر پاکستان علامہ اقبال کی فکرکو اپنے اورقوم کیلئے مشعل راہ بنایا پاکستان کے صحافتی میدان میں جو مقام انہوں نے نوائے وقت کو دلایا وہ کسی د وسرے ہم عصر اخبار کوحاصل نہ ہوسکا آج وہ دنیا میں نہیں مگر نوائے وقت کی صورت میں انکا نام ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ وجاوید رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن