کراچی( نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے سینئرمرکزی رہنما سید منور رضا نے ممتاز صحافی معمار نوائے وقت مجید نظامی کی 5ویںبرسی پر ز بردست خراج عقیدت پیش کیا ہے سید منوررضا نے کہا ہے کہ مجید نظامی کی صحافتی خدمات لافانی اورلاثانی ہیں پاکستان کی محبت اورحقانیت دل میں رچی بسی تھی وہ نظریاتی سرحدوں کے محافظ اوردو قومی نطریہ کے داعی تھے زندگی بھر مسلم لیگ کو اتحاد کے ذریعے متحد‘منظم اور مستحکم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہمیشہ ناصرف نوائے وقت کے ذریعے بلکہ سامنے بیٹھ کر آمروں کو للکارا حق اورسچ بات کہنے سے کبھی نہیں گھبرائے جس کا انہیں کافی نقصان بھی پہنچا مگر انہوں نے اس کی کوئی پرواہ نہیں کی معمار نوائے وقت نے نوائے وقت کو بام عروج پر جاپہنچایایہی وجہ ہے کہ نوائے وقت جیسا مقام آج تک کسی اوراخبار کو حاصل نہ ہوسکا۔منوررضا نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں صحافت کی تاریخ لکھی جائے گی اس میں حمید نظامی مرحوم اورمجید نظامی مرحوم کا نام سب سے نمایاں ہوگا۔