فرشتہ قتل کیس‘ سابق ایس ڈی پی او عابد کی معطلی کیخلاف درخواست مسترد

Jul 27, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ننھی فرشتہ قتل کیس میں پولیس کی غفلت پر سابق ایس ڈی پی او عابدحسین کی معطلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے۔ عدالت عالیہ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ننھی فرشتہ قتل کیس میں پولیس کی غفلت اور ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ثابت ہونے پر معطل کیے گئے سابق ایس ڈی پی او عابدحسین کی درخواست پر سماعت کی جس میں معطلی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا وہ ذمہ دار نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ معطلی کا حکم کالعدم قرار دے کر عہدے پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ عدالت نیدرخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ۔

مزیدخبریں