پاکستان اورامریکہ افغانستان میں پائیدار امن کا مشترکہ مقصد حاصل کرناچاہتے ہیں:وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان اورامریکہ افغانستان میں پائیدار امن کا مشترکہ مقصد حاصل کرناچاہتے ہیں جو فوجی طاقت کے ذریعے ممکن نہیں۔

اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اس مسئلے کے ہمیشہ سیاسی حل پر زوردیاہے اور ہم ملکر اس مقصد کے حصول کے نہایت قریب ہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ نے وزیراعظم عمران خان کے پہلے دورے سے دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کاآغاز کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن