پاک بحریہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اتھل بلوچستان کو تین ملین روپے سے زائد مالیت کے طبی سامان کا عطیہ دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اتھل کو 3 ملین روپے سے زائد مالیت کے طبی سامان کا عطیہ دیا۔سامان میں ادویات،طبی آلات اور ایئرکنڈیشنر شامل ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق طبی سامان کی فراہمی پر مقامی آبادی اور عمائدین نے پاکستان نیوی کی کاوشوں کی پذیرائی کی اور شکریہ ادا کیا ہے۔مقامی آبادی نے مستقبل میں ایسے منصوبے جاری رکھنے کی اپیل بھی کی۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ساحلی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پاک بحریہ کے منشور کا حصہ ہے،ساحلی علاقوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔