حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)آئی۔ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عقیل آزاد ؔنے کہا ہے کہ آئی ٹی اساتذہ کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ آئی ٹی اساتذہ کے مسائل ای ایس ٹی سے سبجیکٹ سپیشلسٹ کمپیوٹر ٹیچرز کا سروس سٹرکچرز، ٹائم سکیل پروموشن، کمپیوٹر ٹیچنگ، الاؤنس، مڈل سکول میں کمپیوٹر ٹیچر کی بطور ہیڈ ماسٹر تعیناتی، لیب انچارج کی اپ گریڈیشن و دیگر مسائل کے حل کی فوری منظوری دی ۔
آئی ٹی اساتذہ کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے:عقیل آزاد
Jul 27, 2020