عابد باکسر ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین منتخب

Jul 27, 2020

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)سابق پولیس افسرعابد باکسر ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اپنے انتخاب پر عابد باکسر نے کہا کہ باکسنگ ان کی پسندیدہ گیم ہے، انہیں یہ عہدہ ملنے کی خوشی ہے اور وہ ہرممکن خدمت کی کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ عابد باکسر نے کھیلوں کی بنیاد پر ہی لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں حصہ لیا تھا اور انہی کی بدولت جی سی کو باکسنگ میں کئی اعزازات ملے۔انہوں نے سیف گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا اور جونیئر ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ 5 مرتبہ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ 1988ء میں جب عابد باکسنگ کے کھیل میں کئی ٹورنامنٹ جیت کر اپنا نام بنا چکا تھا، پولیس میں بھرتیوں کا اعلان ہوا اور عابد باکسنگ کی بنیاد پر پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہو گیا۔اگلے سال نیشنل گیمز میں پولیس کی طرف سے کھیلتے ہوئے باکسنگ میں گولڈ میڈل جیتنے پر تربیت کے دوران ہی عابد کو سب انسپکٹر بنا دیا گیا۔

مزیدخبریں