لودھراں ( خبر نگار ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا ارسلان خان کی رہائش گاہ پر تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں پی ٹی آئی وکرز،سپورٹرز اور کونسلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کیک کاٹا اور ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعا مانگی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ارسلان خان نے کہا کہ25جولائی کے معرکے نے پاکستان کی 71سالہ تاریخ کا دھارا بدل دیا۔ایسے شخص کو وزیر اعظم بنایا جو سپریم کورٹ کی جانب سے صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ رکھتاہے۔