گوادر (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلی کھیپ گزشتہ رات گوادر پورٹ سے افغانستان روانہ کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق 15 ٹریلرز پر سامان بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کر دیا گیا۔ بحری جہاز دبئی سے افغانستان کیلئے تجارتی سامان لے کر گوادر پہنچا۔ کسٹم کلیئرنس کے بعد سامان سی پیک روٹ سے افغانستان بھیجا گیا۔
سی پیک روٹ‘ گوادر سے سامان کی پہلی کھیپ افغانستان روانہ
Jul 27, 2020