اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد 5ممالک کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ دوحہ اور کابل بھی جائیں گے۔ وہ اپنے دوروں میں انٹرا افغان مذاکرات میں پاکستان کے تعاون پر بات کریں گے۔ وہ افغان معاملات، قیدیوں کے تبادلے اور تشدد میں کمی سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خیل زاد انٹرا افغان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان، قطر سمیت 5 ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد امن مذاکرات کی سہولت کاری کے لئے اوسلو، اسلام آباد، دوحہ، کابل اور صوفیہ جائیں گے۔ افغانستان میں امریکی مندوب قیدیوں کے تبادلے کے معاملے کو آگے بڑھانے پر زور دیں گے۔ زلمے خلیل زاد اسلام آباد میں انٹرا افغان مذاکرات میں پاکستانی تعاون پر بات کریں گے۔ زلمے خلیل زاد کے دورے کا مقصد کابل حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
زلمے خلیل اگلے ہفتے پاکستان آئینگے‘ انٹرا افغان مذاکرات کیلئے تعاون پر بات ہو گی
Jul 27, 2020