آپ کے گھر میں کرپشن 65سال کی ہو گئی، شہباز گل کا بلاول کو جواب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کے والد منی لانڈرنگ کے 6مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔ مشہور زمانہ ایان علی نے اربوں کی منی لانڈرنگ کی۔ آبدوزیں ہوں، توشہ خانہ کیس، چوری تو آپ نے کی۔ جعلی اکائونٹس سمیت 6 مقدمات3 بار ضمانت میں توسیع لے چکے ہیں۔ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو 11صفحات پر رپورٹ دی۔ آپ کے والد پر 30مقدمات میں تحقیق ہو رہی ہے۔ تین میں سے 8مقدمات میں آپ کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔ سپر زرداری کرپشن پر بات کرتے اچھا نہیں لگتا آپ کے اپنے گھر کرپشن 65سال کی ہو گئی۔ بلاول بھٹو کوئی اور موضوع ڈھونڈیں تھوڑی توجہ تھر میں دیں، جہاں رواں ماہ 36 بچے بھوک سے سر گئے۔معاون خصوصی شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ کرپشن بچاؤ پالیسی پر اتفاق رائے اپوزیشن جماعتوں میں دہائیوں سے ہے۔ پی ٹی آئی حکومت آپ جیسے چور‘ ڈاکوؤں اورکرپٹ لوگوں کیلئے عذاب ہے۔ ایک دوسرے کو چور چور کہنے والے چوری کا مال بچانے کیلئے ایک ہو چکے ہیں۔ ن لیگ کی مہنگی بجلی خریداری صنعتوں کے زوال کی وجہ بنی۔ بچاؤ کا واحد آپشن کرپشن کا مال واپس کرنا اور سزا بھگتنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...