کراچی(نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔ سماجی رابطی کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سابق صدر ہی وہ انسان ہیں جو سیاسی اتفاق رائے پیدا کرکے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔