اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر کا دورہ پاکستان منسوخ ہو گیا۔ انہوں نے پیر کو پاکستان کے دورے پر آنا تھا۔ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر کا دورہ لاجسٹکس مسائل کے باعث منسوخ ہوا۔ نومنتخب صدر نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر دورہ کرنا تھا۔ وزارت خارجہ نے نومنتخب صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا دورہ منسوخ ہونے کی تصدیق کر دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نومنتخب صدر اقوام متحدہ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان آئیں گے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کا دورہ پاکستان منسوخ
Jul 27, 2020