حضرو ( نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما وسنیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ 25 جولائی 2018ء کو ہونیوالے الیکشن میںسلیکٹڈ وزیر اعظم کو لا کر ملک کا ستیہ ناس کر دیاگیا گندم ،پٹرول کے بحرانوں کے بعد چینی کی قیمتوں میں بے تحاشہ ،حالیہ ماہ میں بھاری بجلی کے بلوں کی آمد نے عوام کی رہی سہی کسر نکال دی حالیہ عید کے دنوں میں گہما گہمی ہوتی تھی موجودہ حکومت نے وہ گہما گہمی بھی حکومت سے چین لی یہی وجہ ہے کہ قوم میاں برادران کو یاد کر رہی ہے مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی بڑی جماعت ہے اٹک میں مسلم لیگ (ن) متحد ہے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار پی پی 1شیخ سلیمان سرور ،لیگی راہنما شیخ اجمل محمود ،بیک صاحب اور دیگر بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں عوام کو بنیادی سہولیات کیساتھ ساتھ ملک وقوم کو تعمیر وترقی کی راہوں پر گامزن کیا ہے ملک میں تعمیر وترقی کا سنہرا دور شروع تھا لیکن ایک سازش کے تحت 2سال پہلے میاں نواز شریف کی حکومت پر شب خون مارا گیا ۔