ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاواہ کینٹ کی معروف کاروباری شخصیت اوریم بیکرزکے مالک حاجی محمدانورکی اہلیہ اورحاجی محمداسامہ کی والدہ مرحومہ کویونین کونسل پتھرگڑھ کے مرکزی گاوںکے قدیمی قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا،مرحومہ کی نمازجنازہ تبلیغی جماعت کے مرکزی قائدمولناطارق جمیل نے پڑھائی،نمازجنازہ میںصوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک تیمورمسعوداکبر،واہ کنٹونمنٹ بورڈکے کونسلران ملک فہدمسعود،ملک احتشام اقبال،جے یو آئی ف اٹک کے امیرحضرت مولنامفتی تاج الدین ربانی،سادات فاونڈیشن کے چیئرمین باوا سیدنذ رحسین شاہ،سپورٹس ایسوسی ایشن کے رابطہ سیکرٹری شیخ محمدعلی،سیاسی رہنماء سیدعمران حیدرنقوی،اورضلع اٹک میجرطاہرصادق گروپ سے متعلق سرکردہ شخصیات نے کثیرتعدادمیںشرکت کی،علاقہ بھرسے کاروباری شخصیات،مذہبی رہنماء اورسیاسی کارکنان بھی اظہارتعزیت کیلئے حاجی انورکی رہائش گاہ موضع پتھرگڑھ میںجارہے ہیں۔