سندر(نامہ نگار) رائیونڈ سرکل میں چوریوں کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ایک ہی روز میں 2 مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے لے اڑے پہلی واردت تھانہ سندر کے علاقے نجی سوسائٹی میں چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا۔چور گھر سے 2 لاکھ نقدی 2 تولے طلائی زیورات 3 عدد LCD ایک لیپ ٹاپ 3 موبائل اور لاکھوں روپے کی قیمتی گھڑی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردت تھانہ مانگا منڈی کے علاقے کوٹ اسد اللہ خان میں ہوئی جہاں چور فیاض نامی شہری کے گھر کا صفایا کر گئے چور گھر سے 3 تولے طلائی زیورات ایک لاکھ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
رائیونڈ سرکل میں چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ،چور دو گھروں کا صفایا کر گئے
Jul 27, 2020