فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس شیخوپورہ نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ ، اشتہاری ملزموں ، منشیات فروشوں اور ڈاکوئوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے 75 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی ، گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا دو ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے بتایا کہ ایس ایچ او فیکٹری ایریا غلام مرتضیٰ ڈوگر نے دیگر اہلکاروں اور شہریوں کی مدد سے ڈکیتی کی واردات میں لوٹ مار کرتے ہوئے شہریوں سے مقابلے کے دوران دو ڈاکو زوہیب اور عرفان کو حراست میں لیا جو رانا ٹائون کے رہنے والے تھے ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا علاوہ ازیںپولیس نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی وارداتیں کرنیوالے پندرہ ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا پندرہ اشتہاری ملزموں کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ منشیات کا دھندہ کرنے والے پچیس ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔