لاہور(نمائندہ خصوصی )ڈی آئی جی آپریشنزلاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ ڈولفن اہلکاربنک اے ٹی ایمز،شاپنگ مالز،بازاروں سمیت مویشی منڈیوں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں اور سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کو گرفت میں لائیں۔ اشفاق خان نے کہا کہ پتنگ بازی،ون ویلنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیوپاریوں سمیت خریداروں کو جیب کتروں اور نوسربازوں سے محفوظ رکھیں۔ایس پی راشد ہدایت نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کی۔