چوروں کی بجائے چیئرمین نیب کااحتساب سوالیہ نشان ہے:ناصراقبال خان

لاہور(خصوصی نامہ نگار )انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ، سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ اورسلمان پرویز نے کہا ہے کہ قومی وسائل میں نقب لگانیوالے چوروں کی بجائے چیئرمین نیب کااحتساب ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔عوام نے کپتان کونظام کی تبدیلی اورچوروں کے بے رحم احتساب کیلئے مینڈیٹ دیاتھا لہٰذا وہ اپنااقتدار بچانے کیلئے لٹیروںکے ساتھ سمجھوتہ ہرگزنہ کریں۔ہرجمہوری اورفوجی حکمران نے اپنے حواریوں کوبچانے کیلئے نیب حکام کاراستہ روکااوراحتساب کے نظام کوناکام بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔چوروں کانیب کوکمزوراوراس کے آئینی اختیارات سلب کرنے کیلئے متحد اورمستعد ہونافطری امر ہے،حکومت اوراپوزیشن والے نیب کیخلاف ایک پیج پر ہیں۔تعجب ہے نیب زدگان چیئرمین جسٹس (ر)جاویداقبال سمیت نیب حکام کامیڈیا ٹرائل کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...