حکومت کی دو سالہ کارکردگی ناقص، عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہ دیا، حاجی ظفر اقبال

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)حکومت کی دو سالہ کارکردگی تنزلی کی بدترین مثال ہے ملک کو پستی اور عوام کو مایوسیوں کی جانب دھکیل دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے تبدیلی حکومت کے دو سال ہونے پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ تبدیلی محض کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں سے نہیں آتی آج عوام بھوک،غربت اور مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دی گئی ہے دو سال میں ہر چیز کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے آٹا ،چینی اور ادویات عوام کی قوت خرید سے باہرہو چکی ہیں پیٹرول اور سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ڈالر کی اڑان مزید اونچی ہو چکی ہے لیکن نا اہل حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ عوام خودکشیوں پر مجبور اور حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے ۔لیکن ظلم جب حد سے بڑھے تو مٹ جاتا ہے اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو وہ وقت دور نہیں جب عوام کا سیلاب سب کچھ بہا کر لے جائے گا

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...