سنانواں (خبر نگار) انسانیت کی تذلیل کا ایک اور واقعہ‘ مبینہ نشئی چور کو پکڑ کر شہریوں نے اپنی عدالت لگا لی۔ سنانواں کی نزدیکی بستی سہارن والا میں موٹر سائیکل چرانے والے نشئی کو شہریوں نے پکڑکر درخت کے ساتھ باندھ دیا۔ پانی پلا کر نشئی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ نشئی کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ چور پر تشدد کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا گیا۔