اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برنارڈ شلاگلہک نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے کرونا وائرس کے باعث سماجی اور معاشی اثرات پر قابو پانے کی کوشش اور زیادہ سے زیادہ پائیدار مستقبل کیلئے اقدامات کیلئے پاکستان سے تعاون کیا ہے۔ اے پی پی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کامیاب دوطرفہ دہائیوں پر محیط ہیں۔ اچھے نظم و نسق پائیدار معاشی ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں پچاس کروڑ یوروز سے زائد کا تعاون موجود ہے۔ جرمن حکومت نے وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مقامی حکومتوں سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پانچ لاکھ یوروز فراہم کئے گئے ہیں۔ جس سے مقامی سطح پر وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی اور سماجی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ جرمنی افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان کو 60 لاکھ یوروز فراہم کرے گا۔ جو صحت اور تعلیمی خدمات کے بہتری پر خرچ کئے جائیں گے۔
کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے: جرمن سفیر
Jul 27, 2020