کراچی3ماہ کیلئے میرے حوالے کر دیں، صاف ہو جائیگا: مصطفی کمال

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر قائد کو تین ماہ کیلئے میرے حوالے کر دیا جائے، صاف ہو جائے گا۔ مصطفیٰ کمال نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو پتا تھا کہ میں یہ کام کرلوں گا، اس لیے وہ میری بات سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔ میئر کراچی غلط بات کرتے ہیں کہ ان کے پاس اختیار نہیں ہے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ کراچی کے مسائل پر ان کیساتھ بات کریں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی آتے ہیں تو وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہی نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چوروں نے نہیں بلکہ چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ کراچی میں 32 سال سے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن