انتظامیہ متحرک نہ ہونے پر دکانداروں کو کھلی چھٹی، من مانے نرخ مقرر

لاہور (کامرس رپورٹر) انتظامیہ کے متحرک نہ ہونے کے باعث دکانداروں کو کھلی چھوٹ مل گئی، پرچون سطح پر دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے صارفین کی کھال اتارنا شروع کر دی، گراں فروش سبزیاں اور پھل مقررہ کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی سے قبل آخری اتوار ہونے کے باعث بازاروں میں خریداروں کا انتہائی رش دیکھنے میں آیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کی بجائے مرضی کی قیمتیں وصول کیں۔ سرکاری نرخنامے میں آلو نیا کچا چھلکاکی قیمت79روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 88سے90روپے فی کلو فروخت جاری رکھی ،آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوئم 74کی بجائے 80، آلو شو گر فری 55کی بجائے62سے65، آلو سٹور43کی بجائے55، پیازدرجہ اول 35کی بجائے50، پیاز درجہ دوئم32کی بجائے45، ٹماٹر درجہ اول 80کی بجائے110سے120، ٹماٹر درجہ دوئم74کی بجائے90سے100، لہسن دیسی180کی بجائے240سے250، لہسن چائنہ145کی بجائے230سے240، ادرک چائنہ395کی بجائے480سے490، سبز مرچ اول104کی بجائے150سے160، گھیا کدو54کی بجائے65، گھیا توری47کی بجائے55، لیموں100کی بجائے150سے160، پھلیاں 110کی بجائے140سے150، بھنڈی88کی بجائے100سے110، شلجم52کی بجائے60 اور گاجر چائنہ57کی بجائے60سے65روپے فی کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں سیب گاچا نیا 140کی بجائے180،سیب کشمیری 105کی بجائے130سے140،خوبانی سفید170کی بجائے230،امرود85کی بجائے100،کیلا درجہ اول درجن95کی بجائے120روپے، کیلا درجہ دوئم درن 60کی بجائے70، آلو بخارا135کی بجائے170سے180، جامن 100کی بجائے120، آم سہارنی85کی بجائے100، آم سندھڑی130کی بجائے160، آم دوسہری120کی بجائے140سے150، آڑو سپیشل200کی بجائے290سے300، اورگرما71کی بجائے75روپے روپے فی کلو فروخت ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...