کبیروالا(نامہ نگار)قوم کو’’حقیقی تبدیلی ‘‘کی منزل ضرور ملے گی،گزشتہ 70سالوں کی غلطیوں اور کوتاہیوں کاازالہ 2سالوں میں ہونا ممکن نہیں ہے،ماضی کے حکمرانوں نے نئے ڈیمز بنانے کے معاملے میں جان بوجھ کر غفلت کا مظاہرہ کیا،جس کا خمیازہ آج پوری قوم کو مہنگے داموں بجلی خریدنے کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے ،ان قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے موضع قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر معززین علاقہ اور کارکنان سید گروپ رائو آصف سعیدی،مہر آصف باٹی،نوازش علی شاہ،نوشی بھٹی،میاں آصف مظہرسہو،آصف وحید ارائیں اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔