محکمہ ایکسائز کروڑوں اینٹھ چکا، شہری نمبر پلیٹوں اور سمارٹ کارڈز کیلئے خوار

Jul 27, 2020

ملتان(سپیشل رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب کی عدم توجہی کے باعث ملتان سمیت بہاولپور اور ڈی جی خان دویژنز کے لاکھوں سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس تعطل کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کی مد میں محکمہ ایکسائز پنجاب سائلین سے کروڑوں روپے وصول کرچکا ہے ذرائع کے مطابق صرف ملتان آفس کے 90 ہزار سے زائد سمارٹ کارڈ پچھلے 6 ماہ سے تاخیر کا شکار ہیں اور ٹرانسفر ہونیوالی گاڑیوں کے سمارٹ کارڈ ایک سال گزرنے کے باوجود تاحال ملتان آفس کو ایک سمارٹ کارڈ وصول نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث سائلین ایک طرف ایکسائز آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں تو دوسری طرف ٹریفک وارڈنز کا ٹارگٹ بن کر سینکڑوں روپے جرمانے بھگت رہے ہیں سائلین کے مطابق ایکسائز آفس کی سست روی نے سائلین کو دہرے عذاب میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے محکمہ سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے سے قاصر ہے تو پھر ان چیزوں کی کٹوتی کا جواز کیا ہے عوام کی جیبوں سے کروڑوں روپے وصول کرنے کے باوجود سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹ کی ڈلیوری کو مہینوں اور سالوں پر لٹکانے کی روش نہ صرف محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ اعلی حکام کے غیر ذمہ دارانہ روش کا بھی شاخسانہ ہے سائلین نے صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز اور سیکرٹری ایکسائز سے مطالبہ کیا ہے سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹ کی فوری فراہمی کے لیئے اقدامات کیئے جائیں وگرنہ سائلین سے سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کی مد میں وصول کیئے گئے کروڑوں روپے واپس کیئے جائیں۔

مزیدخبریں