بدعنوانی، ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو گجرات ڈاکٹر رانی حفصہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

گجرات (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات ڈاکٹر رانی خفصہ کنول کو بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمے میں نامزد ہونے کی بنا پر تبدیل کر دیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے دریائے چناب کی ریت اٹھانے کا ٹھیکہ قوائد و ضوابط سے ہٹ کر نیلام کیا جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوا‘ انہیں فوری طور پر تبدیل کرکے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کے مقدمہ میں اینٹی کرپشن محکمہ کی جانب سے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت ریت ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے مالک و ق لیگی رہنما کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن