محسن وال(نامہ نگار) بارشوں کے بعد کپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ شدت اختیار کر گیا لیکن ان کے تدارک کے لئے کی جانے والی زرعی ادویات بے سودثابت ہورہی ہیں۔جسکے نتیجہ میں کاشتکارکنگال اور پیسٹی سایڈ مافیا مالا مال ہونے لگا۔علاقہ کے کاشتکاروں۔نے کہا کہ پیسٹی سائیڈ ڈیلر دیہی علاقوں میں کاشتکاروں کو دو نمبر اور جعلی زرعی ادویات فروخت کر رہے ہیں۔جس کی وجہ سے کاشتکار کنگال ہو رہے ہیں اور مافیا خوشحال ہو رہا ہے۔
سپرے جعلی زرعی ادویات ہونے کی وجہ سے بے سودثابت ہونے لگی۔جبکہ زراعت افسر پلانٹ پروٹیکشن میاں چنوں اور اعلی حکام خاموش ہیں۔